بنگلورو،9/جنوری (ایس او نیوز) بنگلورو شہری ضلع کے الیکشن افسر انیل کمار نے بتا یا کہ انتخابی کمیشن کی ہدایت پر 6تا8جنوری ووٹر فہرست میں نا موں کے اندراج اور تصحیح کا موقع فراہم کیا گیاتھا۔مہم کے پہلے ہی دن6جنوری کو شہر میں 2218افراد نے ووٹر فہرست میں اپنے نا موں کو اندراج کرایا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ ووٹرفہر ست میں جن کے نام نہیں ہیں ان کو اور یکم/ جنوری2020تک جن کی عمر 18سال مکمل ہو ئی ہے انہیں بھی اپنے نام کے اندراج کے لئے مزید 3/دن کا موقع دیاگیا۔ بنگلورشہری ضلع کی حدود میں 8514پو لنگ بوتھس،198 وارڈدفا تر، بنگلورون،کرناٹک ون دفاتر,ووٹرس ہیلپ لائن ایپ اور این وی ایس پی ویب سائٹ کے ذریعہ عر ضیاں داخل کی جاسکتی تھیں۔اس سلسلہ میں اسکول اور کا لجوں میں بھی بیداری مہم چلائی گئی تھی۔انتخا بی افسر نے بتا یا کہ 16دسمبر کو انتخا بی کمیشن نے ووٹر فہرست کا مسودہ جاری کیا تھاجس کے تحت شہر میں جملہ 91لاکھ38 ہزار647ووٹرس ہیں۔جن میں 47لاکھ 61ہزار677مرد اور43لاکھ 76ہزار970َخواتین ووٹرس شا مل ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ووٹر فہرست سے نام کے غائب ہونے،پتہ، یوم پیدائش سمیت دیگر تفصیلات میں خامیوں سے متعلق شکایات کو دور کرنے اور انہیں درست کر وانے کے لئے 15جنوری تک کا موقع رہے گا۔انتخا بی افسر نے بتا یا کہ جن نئے ناموں کو شامل کیا گیا ہے ان کے لئے پرانے طرز کا شنا ختی کارڈ جاری کرنے کی بجا ئے اسمارٹ کارڈ دینے کے تعلق سے انتخا بی کمیشن غور کررہا ہے۔پرا نے شنا ختی کارڈرکھنے والے ووٹرس کو نئے اسمارٹ کارڈ حا صل کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔اس کے لئے 30روپئے فیس مقرر کی جائے گی۔انہوں نے بتا یا کہ اسمارٹ کارڈ کی فراہمی کے لئے ٹنڈر طلب کیا گیا ہے۔ ووٹرشناختی کارڈسے متعلق تفصیلات انتخا بی کمیشن کے ویب سائٹ www.ceokarnataka.kar.nic.in سے حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتا یا کہ ووٹرفہرست سے نام غائب رہنے سے متعلق پارلیمانی انتخابات کے موقع پر کئی شکایتیں موصول ہوئی تھیں انہیں دور کی گئی ہیں۔اسمبلی ضمنی انتخابات کے موقع پر اس طرح کی کو ئی شکایت نہیں ملی ہے۔ووٹر فہرست کے مسودہ کے مطابق بنگلوروسنٹرل میں جملہ 17لاکھ28ہزار267ووٹرس ہیں۔جن میں 8لاکھ 89ہزار278 مرد،8 لاکھ 38ہزار 989خواتین ووٹرس شامل ہیں۔اسی طرح بنگلورنارتھ میں جملہ ووٹرس کی تعداد21لاکھ21 ہزار381ہے۔ان میں 10لاکھ 91ہزار 995مرد اور10لاکھ 29ہزار 386خواتین ہیں۔بنگلورسا ؤتھ میں جملہ ووٹرس کی تعداد 20لاکھ03ہزار 968ہے۔جن میں 10لاکھ45ہزار 125مرد اور9 لاکھ58ہزار 843خواتین ہیں۔بنگلور سٹی میں جملہ ووٹرس کی تعداد 32لاکھ85ہزار 031ووٹرس ہیں۔ان میں 17لاکھ 35ہزار 279مرداور 15لاکھ 49ہزار 752خواتین شا مل ہیں۔